پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار

Dec 02, 2023 | 13:40 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:سیکیورٹی فورسز کو مردان ریجن میں بڑی کامیابی مل گئی،ٹی ٹی پی کے اہم  دہشتگرد کو کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث پشاور دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا،مردان ریجن میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ۔

 گرفتار دہشت گرد کی نشان دہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولا بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا،ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاور میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کو کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔

پاک فوج کسی صورت بھی کسی ملک دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں