زرداری، بلاول،اعتزاز کو مبارک باد،بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بن گئے،فیاض چوہان

Dec 02, 2023 | 13:35 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے پر بیرسٹر گوہر خان کے منتخب ہونے پر آصف زرداری،بلاول بھٹو اور اعتزاز احسن کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن کے نتائج پر کہا کہ بیرسٹرگوہر کو جب نامزد کیا گیا انٹرپارٹی الیکشن میں کارکنان کی دلچسپی ختم ہوگئی،آصف زرداری،بلاول بھٹو اور اعتزاز احسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کا بندہ منتخب ہوگیا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کا تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے اب وہ پی ٹی آئی کے مستقل چیئرمین ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریراورنعرےسنتے تھے کہ پارٹی میں الیکشن ہوں گے،بیرسٹر گوہر کی پی ٹی آئی میں عمر جمعہ جمعہ 4 ماہ ہے،ان کی کوئی قربانی پارٹی کیلئے نہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ پرویزالہٰی، شاہ محمودقریشی،اسدقیصر کے مقابلے میں ان کا کوئی کردار نہیں،آج جو ڈرامہ کیا گیا ہے اس میں اکبر ایس بابر اور دیگر لوگوں کا حق ہے وہ الیکشن میں حصہ لیتے،اکبر ایس بابر اور دیگرکو اس  معاملے کو قانونی سطح پر چیلنج کرنا چاہئے،پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن سے عوام کو کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن کو مسترد كرتے ہیں،جس طرح آج تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیكشن ہواكیا پی ٹی آئی ووٹرز اسكو منانے كے لیے تیارہے،اسی طرح 8 فروری كو جنرل الیكشن منعقد ہوں تو كیا پی ٹی آئی الیكشن كو تسلیم كرے گی،آپ كریں توراس لیلی كوئی اور كرے تو كریكٹر ڈھیلا،آپ كریں تو سبحان اللہ ۔كوئی اوركرے تو استغفراللہ،آپ كریں تو ماشااللہ كوئی اور كرے تو  نعوذبااللہ۔

مزیدخبریں