ایک نیوز: اسلام آباد کے ٹریل فائیو پر تیرھواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔مختلف یونیورسٹیوں کے 100 سے زائد طلباء نے صفائی آگاہی مہم میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریل 5 پر مختلف جامعات کے طلباء کیلئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا آگاہی مہم کا مقصد نوجوانوں میں ماحول کی بہتری اورآلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور اور اگاہی پیدا کرنا تھا۔
وائلڈ لائف مینجمنٹ کی جانب سے وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ کے حوالے سے آگاہی سیشن بھی ہوا جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کہا ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا فرض ہے۔
اسطرح کی ہیلتھی ایکٹیوٹیز اور ہائیکنگ کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنا نوجوانوں میں شعور اجاگر کرتی ہیں۔