خیبر پختونخوا:کالام،پلوگا میں سیلاب سےتباہ کاریوں کےبعد بحالی کا کام تیزی سےجاری

 خیبر پختونخوا:کالام،پلوگا میں سیلاب سےتباہ کاریوں کےبعد بحالی کا کام تیزی سےجاری
کیپشن: خیبر پختونخوا:کالام،پلوگا میں سیلاب سےتباہ کاریوں کےبعد بحالی کا کام تیزی سےجاری

ایک نیوز: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام کالام اور پلوگا میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے،دریا کے اردگرد گلاف پراجیکٹ کے تحت دیوار کی تعمیر سے سیاحتی مقامات ، آس پاس کے رہائشیوں کی زمینیں اور مکانات محفوظ رہیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوات کے خوبصورت مقامات کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں اور قدرت کے ان دل فریب نظاروں میں کھو جاتے ہیں۔

مکینوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کے سیلاب نے سوات کا نقشہ ہی تبدیل کردیا، سب سے زیادہ نقصان کالام اور پلوگا میں ہوا جہاں تباہ کاریوں کے باعث مقامی لوگ نہ صرف علاقہ چھوڑنے پر  مجبور ہوئے بلکہ سیاحت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔سیاحت کو محفوظ بنانے کیلئے گلاف 2 پراجیکٹ کے تحت بنائے گئے بند سے نہ صرف کلائمٹ چینج کے باعث تباہ کاریوں سے  بچاو ممکن  ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کو فائدہ بھی ہوگا

کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کہتے ہیں کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سوات میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے گلاف 2 پراجیکٹ بھی اسی کا ہی حصہ ہے۔

گلاف 2 پراجیکٹ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے پراجیکٹ سے مختلف قسم کی سیلابی صورتحال میں بچاو ممکن ہوسکے گا۔

دوسری جانب بارش ، طوفان ، سیلاب اور ہوا کی رفتار بتانے کیلئے الری الارمنگ سسٹم بھی  کالام میں نصب گیا ہے جو کسی حد تک خطرات سے نمٹنے اور الرٹ رہنے کے حوالے سے آگہی فراہم کرتا ہے۔