ایک نیوز: شہر اقتدار میں نوکری کے جھانسے میں آکر ایک اور حوا کی بیٹی بے آبرو ،ملزم نے انٹرویو کے لیے آئی لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بھی بنا لیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے گرلز ہاسٹل میں مقیم خاتون کو جاب انٹرویو کے بہانے اسلام آباد بلا کر ملزمان نے تشدد اور زیادتی کرڈالی۔ملزم نے انٹرویو کے لیے آئی لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنا لیں۔
تھانہ لوہی بیر میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے دھمکی دی ہے کہ کیس کیا تو تمہاری قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دوں گا۔ملزم نے دھمکی دی کہ اسلام آباد کے تمام ڈی آئی جیز اور ڈی ایس پیز میرے تابع ہیں۔
مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے کہا کہ میں نے پولیس کو پیسے دیئے ہیں اور کئی بار کیسز رفع دفع کروائے۔