ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا 7گھنٹے طویل اجلاس اختتام پذیر 

Dec 02, 2023 | 12:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا 7گھنٹے طویل اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اورصدر شہبازشریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔
 جلاس میں مریم نواز اور چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار، جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صوبائی صدر رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری سمیت سینئر قیادت بھی شریک ہوئی ۔
اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے لئے قائم کی گئی سب پارلیمانی پارٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کئے گئے 105 امیدواروں کو طلب کیا گیا۔
 اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 مجموعی حلقوں سے پارٹی ٹکٹوں کے خواہشمندوں کے انٹرویو کئے گئے ۔
اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کی قومی اسمبلی کی کل 11 نشستوں کے لئے 38 امیدواروں نے انٹرویو دیئے اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کی صوبائی اسمبلی کی کل 23 نشستوں کے لئے 67 امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے ممکنہ امیدواروں کا آج ہی اعلان کئے جانے کا امکان ہے ۔
 پارٹی ذرائع پارٹی صدر شہباز شریف پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون سے واپس روانہ ہو گئے۔
 پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس کل ہو گا کل کے اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے شارٹ لسٹڈ ممکنہ امیدواروں کے انٹرویو کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں