سندھ کے تعلیمی اداروں کے طلباء کا پنوں عاقل گیرپژن کا دورہ

کیپشن: سندھ کے تعلیمی اداروں کے طلباء کا پنوں عاقل گیرپژن کا دورہ

ایک نیوز: پاک فوج دفاع وطن کے لئے ہمہ وقت چوکس اور ہر لمحہ تیار ہے،مادر وطن کی حفاظت کے مقدس فریضے پر معمور افسر و جوان کیسے اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں،یہ دکھانے کے لئے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طالب علموں کو پنوں عاقل چھاونی کا دورہ کروا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں کے طلباء نے پنوں عاقل گیرپژن کا دورہ کیا، پنوں عاقل گیریژن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے پاک فوج کے ساتھ خوش گوار دن گزارا۔دن گزارنے کا مقصد پاکستان آرمی کی ملک کے لئے خدمات سے آگاہی حاصل کرنا۔لاڑکانہ ڈیویژن سے سندھ یونیورسٹی، شیخ ایاز یونیورسٹی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ وفد میں شامل تھے۔

دورہ کرنے والوں میں شاہ عبد الطیف کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج کشمور اور جیکب آباد کے طلباء اور طالبات بھی  شامل تھے۔ڈویژن سکھر سے آئی بی اے یونیورسٹی، شاہ عبد اللطیف بھٹائی یونیورسٹی گھوٹکی، بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر، شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوشیروفیروز کے طلباء اور طالبات نے بھی شرکت کی۔

دورے میں 650 طالب علموں نے شرکت کی جن میں 450 طلباء اور 200 طالبات شامل تھیں۔طلباء کھیلوں، گھڑ سواری اور معلوماتی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔پاک فوج کے زیر اہتمام طلباء اور طالبات کیلئے روایتی میوزک کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔طلباء و طالبات نے پاک فوج کی ملک کے لئے خدمات کو بے حد سراہا۔