پاکستان کاافغان باشندوں کیلئےجذبہ خیر سگالی

Dec 02, 2023 | 11:58 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: ملکی سالمیت اور استحکام کے پیشِ نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندوں کے رضاکارانہ انخلاء کا سلسلہ شروع ہوگیا،پاکستان نے بغیر کسی زور و زبردستی کے افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور ان کو دیگر ممالک میں منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے 295 افغان باشندوں کو کینیڈا جانے مین مدد کی جہاں انہیں 33 مختلف شہروں میں رہائش بھی فراہم کی جائے گی،پاکستان سے سینکڑوں  افغان باشندوں کو برطانیہ منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،عالمی سطح پر پاکستان کے افغان باشندوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اقدامات کو خوب پزیرائی حاصل ہوئی،حکومت پاکستان کینیڈا میں مقیم افغان باشندوں کو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم  ہے۔

برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں افغان باشندوں کی آبادکاری کے لیے پاکستان کی جاری حمایت اور کاوشیں اس کی خیر سگالی اور ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں