ایک نیوز: نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے،متعدد افسران کو ڈیپوٹیشن پر دیگر اداروں میں بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر اقبال حسن کو این سی ایچ ڈی بلوچستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پشاور ضیاء اللہ خان کو بطور ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈ مقررکردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان خاور الیاس کو ڈائریکٹر پاکستان حلال اتھارٹی بنا دیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب احمد ممتاز باجوہ کو ڈائریکٹر نیشنل ڈاکو مینٹیشن ونگ مقررکردیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد ساجد کو پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کوئٹہ بھیج دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سکھر آفتاب حسن کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن مقرر کر دیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب عمران یونس کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ تعینات کردیا گیا جبکہ اسٹنٹ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی محمد سلیم پاشا کو نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کراچی تعینات کردیا گیا۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور کاشف ممتاز کو وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں تین سال کے لئیے تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پشاور سروچ کو وزارت قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا۔