اے این ایف کی کارروائیاں، 241 کلو منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 241 کلو منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار
کیپشن: اے این ایف کی کارروائیاں، 241 کلو منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: اے این ایف حکام کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 14 کارروائیوں میں 241 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی جبکہ 5 خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر خاتون کے بیگ سے 1 کلو 942 گرام آئس برآمد ہوئی، کراچی کی رہائشی مُلزمہ بحرین کے لئے روانہ ہو رہی تھی، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرقطر جانے والا مسافر خاتون سمیت گرفتارکر لی گئی۔

ساہیوال کے رہائشی ملزمان کے بیگ سے 855 گرام آئس برآمد کی گئی، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 995 گرام آئس برآمد ہوئی، پشاور کا رہائشی مُلزم دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

اسلام آباد میں واقع 26 نمبر چونگی کے قریب ساہیوال کے رہائشی دو ملزمان سے 1 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، 26 نمبر چونگی کے قریب خاتون کے قبضے سے 500 گرام چرس اور 250 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اورنگی ٹاؤن کراچی میں دو خواتین کے قبضے سے 22 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی، پتوکی ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

کامل پور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب بس میں سوار ملزم سے 3 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمدہوئی، چراغ آباد انٹرچینج فیصل آباد کے قریب ٹرک سے 46 کلو 800 گرام چرس برآمدکرکےدو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

ڈائیوو بس ٹرمینل اوکاڑہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی، زخہ خیل خیبر میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 19 کلو چرس برآمد ہوئی، پنجگور کے غیر آباد علاقے میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 80 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی، پسنی روڈ تربت کے علاقے میں چھپائی گئی 50 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔