پنجاب کےمختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشتگرد گرفتار

پنجاب کےمختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: پنجاب کےمختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشتگرد گرفتار

ایک نیوز:دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے  پنجاب کے مختلف شہروں میں  آئی بی اوز آپریشن  کے دوران 14 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور،خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ٹی ٹی سنگھ، گجرات  اور ساہیوال میں کی گئی،دہشتگردوں سے بارودی مواد،3 ہینڈ گرینڈ ، 4 ای ڈی بم ،5 ڈیٹونیٹر، 15 حفاظتی فیوز، پراعما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہےتھے،رواں ہفتے 588 کومبنگ آپریشنز کے دوران 79 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنز میں 25360 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ،سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔