صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

Dec 02, 2023 | 09:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  لاہورہائیکورٹ میں صنم جاوید کی آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی چار دسمبر کو درخواست پرسماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔

صنم جاوید نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں