بہاولپور:دھندکےباعث کارنہرمیں جاگری،1خاتون جاں بحق

Dec 02, 2023 | 06:41 AM

ایک نیوز:بہاولپورمیں دھندکےباعث کارنہرمیں جاگری،حادثےمیں ایک خاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق کارمیں چارافرادسوارتھےجوشادی کی تقریب سےواپسی نوشہرہ جدید آرہےتھےکہ راستےمیں دھندکےباعث کارنہرمیں گرگئی،حادثےمیں 70سالہ خاتون موقع پرہی دم توڑگئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں فوری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمیوں اورلاش کونہرسےنکال کرہسپتال منتقل کردیاگیا،کارحادثےمیں جاں بحق ہونےوالی خاتون کی شناخت فیض بی بی کےنام سےہوئی ہے۔

مزیدخبریں