دادو:شادی میں ہوائی فائرنگ،نوجوان جاں بحق

Dec 02, 2023 | 06:25 AM

ایک نیوز:دادومیں شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں ہوائی فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق دادومیں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنےسےنوجوان جان کی بازی ہارگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق فائرنگ کاواقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود ماروی کالونی میں پیش آیا ہے، نوجوان کو ماتھے پر گولی لگی ہے جوموت کاباعث بنی،مقتول کی شناخت حامدچانڈیوکےنام سےہوئی۔
پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس موقع واردات پرپہنچ گئی ،لاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیااورجائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرکےتحقیقات کاآغازکردیا۔

مزیدخبریں