عمادوسیم نےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی

عمادوسیم نےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
کیپشن: Amadoseem explained the reason for his retirement from international cricket

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق آل راؤنڈرعمادوسیم نےکہاہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کافیصلہ ذاتی وجوہات اورذہنی صحت کومدنظررکھتےہوئےکیاہے۔
حال ہی میں انٹرنیشنل کر کٹ سےریٹائرمنٹ لینےوالےقومی کرکٹرعمادوسیم نےایک یوٹیوب اسپورٹس چینل کوانٹرویومیں بتایاکہ کرکٹ سےریٹارئرمنٹ کافیصلہ ذاتی وجوہات اورذہنی تناؤ کی وجہ سے کیاہے۔
سابق کھلاڑی کامزیدکہناتھاکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز ے کےساتھ میری8 سالہ وابستگی رہی، عماد نے اونر سلمان اقبال کی جانب سے ملنے والے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کیلئے ہمیشہ نیک خواہشات ہیں۔
آل راؤنڈر کاکہناتھاکہ کراچی کنگز نے ہمیشہ مجھے پیار دیا، فرنچائز کو چھوڑنا آسان نہیں تھا۔ سلمان اقبال کے علاوہ میں بھی اس ٹیم کا مالک ہوں کیرئیر کے8 قیمتی سال ٹیم کو دیئے۔
عماد وسیم کامزیدکہناتھا کہ لیگ کرکٹ میں پرانی فرنچائز کو چھوڑنا، نئی جوائن کرنا یا پچھلی فرنچائز میں واپس آنا سب فرنچائز ٹریڈ کا حصہ ہے۔ آخری فیصلہ فرنچائز کا ہوتا ہے، ہمارے پاس صرف ہاں یا نہ کہنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل5 کے فاتح کپتان عماد وسیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کیا تھا ۔