مینزٹی20ورلڈکپ2024،رکن ملک کاایونٹ سےدستبرداری کااعلان

Dec 02, 2023 | 05:45 AM

ویب ڈیسک:آئی سی سی مینزٹی20ورلڈکپ2024کےمیچزکی میزبانی سےویسٹ انڈیزکےرکن ملک ڈومینیکانےدستبرداری کااعلان کردیا۔
رپورٹ کےمطابق ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، اس وجہ سے میگا ایونٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ویسٹ انڈیز کے7 اور امریکا کے3 وینیوز کا اعلان کیا تھا، ڈومینیکا کو پہلے راؤنڈ کا ایک اور سپر8 مرحلے کے2 میچز کی میزبانی کرنا تھی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول مینز ٹی20 ورلڈکپ 4 تا 30 جون تک10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔
کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں پہلی بار20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کُل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں