ایک نیوز:بھکرمیں زہریلی دواکھانےسے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بھکرکےعلاقے چک نمبر64 ایم ایل میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس کےمطابق دوکمسن بچوں نےجوؤں والی گولیاں زیادہ مقدارمیں کھالیں جس وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونےوالےآپس میں بہن بھائی تھے،مقتول بھائی فہداورمقتولہ بہن کی انابیہ کےنام سےشناخت ہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق گھروالوں نے جوؤں والی گولیاں میڈیکل سٹور سے خرید کر گھر میں رکھی ہوئی تھی ،جوکہ بچوں نےکھالیں جس سےان کی حالت بگڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔