شجاع آباد:موٹرسائیکل سوارکی سڑک کنارےکھڑی کارکوٹکر،1جاں بحق

Dec 02, 2023 | 01:46 AM

ایک نیوز:شجاع آبادمیں موٹرسائیکل سوارنے سڑک کنارےکھڑی کارکوٹکرماردی حادثےمیں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شجاع آبادکےعلاقےپکی پل کے قریب موٹر سائیکل سوار نےسڑک کنارےکھڑی گاڑی کوٹکرماردی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیموں نےجائےوقوعہ پرپہنچ کرامدادی کارروائیاں کیں۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،حادثےمیں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،مقتول کی شناخت طیب کےنام سےہوئی،لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزیدخبریں