لاہور: یوم تکریم شہدا فیملیزکانفرنس کا انعقاد

Dec 02, 2023 | 01:26 AM

محمد بلال ظفر : یوم تکریم شہدا فیملیز کانفرنس کا انعقاد آواری ہوٹل لاہور میں کیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق یوم تکریم شہدا فیملیز کانفرنس کا انعقاد نیشنل یوتھ الائنس کے صدرکامران سعید عثمانی نے آواری ہوٹل لاہور میں کیا۔جس میں بطور مہمان خصوصی جسٹس خواجہ نوید ، جسٹس ماجد بشیر ، شہدا کے والدین اور رہنماپاکستان مسلم لیگ (ن)عاصم حبیب احمد نے شرکت کی۔


تقریب میں گلوکارہ سارہ رضا جان نےپرفارم بھی کیااوراپنےفن سےتقریب کوچارچاند لگادیئے۔


سیاسی ومذہبی جماعتوں کےرہنماؤں سردارمطہر،صدام حسین،راناوحید،عبدالغفور ، شہزادہ بٹ ، شیراز احمد ، عامر شہزاد ، صاحبزادہ کاشف باہو نے شرکت کی ۔

  تقریب میں شہدا پاک فوج اور شہدا کی فیملیزکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں