سلیکشن کمیٹی میں ’’فکسرز‘‘ کو شامل کرنے پر مداح بورڈ پر برس پڑے

سلیکشن کمیٹی میں ’’فکسرز‘‘ کو شامل کرنے پر مداح بورڈ پر برس پڑے
کیپشن: Fans stormed the board over the inclusion of "fixers" in the selection committee

پی ا ین این:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ تاریخی اسپاٹ فکسنگ میں مجرم قرار پانے والے پلئیر کو سلیکشن کمیٹی میں بطور معاون شامل کرنا شرم کی بات ہے۔
سعد نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض کے ہمراہ سلمان بٹ کو بطور انکے معاون شامل کرنے پر کیا حفیظ نے اپنی سوچ تبدیل کرلی ہے، سابق کرکٹر نے ہمیشہ سے موقف اپنایا کہ وہ فکسرز کے ساتھ ٹیم میں نہیں کھیلیں گے تاہم اب کیا وہ یہ کرنے کو تیار ہیں! منافقت، اقتدار/پیسے کا لالچ؟۔
ایک صارف نے لکھا کہ بورڈ فکسرز کو کیا دوبارہ سرگرم کرنے کی کوشش کررہا ہے، جس نے باقاعدہ سزا بھگتی۔