ویب ڈیسک:بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹی 20 میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز جیت لی۔
تفصیلات کےمطابق رائے پور میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 174 رنز بنا ئے۔
یشاسوی جیسوال 37 اور روتوراج گائیکواد 32 رنز بنائے، رنکو سنگھ 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جتیش شرما نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشوئس نے 3، جیسن بیہرنڈورف اور تنویر سانگھا نے 2، 2 شکار کئے۔
کینگروز 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز ہی بناسکی، میتھیو ویڈ نے 36 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ 31، میتھیو شارٹ 22، بین میکڈرموٹ اور ٹم ڈیوڈ 19، 19 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل کو 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دیپک چہار نے 2، روی بشنوئی اور آویش خان نے ایک ایک شکار کیا۔بھارت کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی، آخری ٹی 20 میچ 3 دسمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

کیپشن: چوتھےٹی 20میں آسٹریلیا کو شکست:بھارت نے سیریز جیت لی