ایک نیوز :چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے خدشات سننے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے 4 دسمبر کو ایم کیو ایم کو ملاقات و مذاکرات کی دعوت دے دی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس 4 دسمبر کو دن 10 بجے ہو گا، اجلاس میں سکندر سلطان راجہ ایم کیو ایم کے حلقہ بندیوں سے متعلق تحفظات دور کریں گے۔

کیپشن: Chief Election Commissioner's decision to listen to the concerns of MQM Pakistan