سابق سینیٹربیگم نجمہ حمید انتقال کر گئیں

سابق سینیٹربیگم نجمہ حمید انتقال کر گئیں
کیپشن: سابق سینیٹربیگم نجمہ حمید انتقال کر گئیں

ایک نیوز نیوز:مسلم لیگ ن کی سینئررکن،2مرتبہ سینیٹرمنتخب ہونے والی بیگم نجمہ حمید دارفانی سے کوچ کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مرحومہ بیگم نجمہ حمیدوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما طاہرہ اورنگزیب کی بہن تھیں۔مرحومہ نجمہ حمید راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئیں۔