پرویزالہٰی کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

پرویزالہٰی کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ
کیپشن: پرویزالہٰی کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں  کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے  کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ مالکانہ حقوق دینے کے لیے بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کیں۔وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ 10 مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے تمام امور جلد طے کیے جائیں۔چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کی کچی آبادیوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کی تفصیلات وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں مقیم اصل حقداروں کو ان کا حق لوٹائیں گے۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا پلان تیار کیا جائے۔