عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
کیپشن: عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پروزیراعظم شہبازشریف کی بھی ایکٹو ہوگئے ۔
 تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کل اتحادی جماعتوں کےقائدین سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب سے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پیشکش کردی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت نے اگر عام اتنخابات کرانے کے حوالے سے بات کرنی ہے تو ہم تیار ہیں۔