ایک نیوز نیوز: کولمبیا کے فٹبالر اینڈریس بالانٹا 22 سال کی عمر میں تربیتی سیشن کے بعد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبیا کے مڈفیلڈر ارجنٹائن کی ٹیم ایٹلیٹکو ٹوکومین کے ساتھ تربیتی سیشن کے دوران گرنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔بالانٹا کو مختصر چھٹی کے بعد واپس کلب کے پہلے تربیتی سیشن کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔ایمرجنسی اہلکاروں نے 40 منٹ سے زائد عرصے تک بالانٹا کو زندہ رکھنے کی کوشش کی لیکن وہ کولمبیا کے سابق انڈر 23 انٹرنیشنل پلیئر کی جان بچانے میں ناکام رہے۔