ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد سے امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی   ملاقات

Dec 02, 2022 | 22:19 PM

ایک نیوز نیوز:ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس نے امریکی وفد کو کسٹمز انٹیلی جنس کے بنیادی افعال سے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد سے امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفد  نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت کنٹری اتاشی برائے پاکستان جعفری اے کونولینکا نے کی۔ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس نے وفد کو کسٹمز انٹیلی جنس کے بنیادی افعال سے متعلق آگاہ کیا۔  ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ تنظیم قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر اپنی کارروائیاں کرتی ہے۔تنظیم کو معلومات جمع کرنے میں اچھی مہارت حاصل ہے، تنظیم کی کامیابی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ تھی۔امریکی حکومت کی ڈی ای اے کی حمایت یقینی طور پر پاکستان کی صلاحیت کو مزید بہتر کرے گی۔ 

کنٹری  اتاشی جعفری  کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن 1973 میں قائم ہوئی تھی۔جعفری اے کونولینکا کا کہنا تھا کہ ڈی ای اے کے چار ہزار سے زائد ملازمین دنیا بھر میں سینکڑوں دفاتر میں موجود ہیں۔ ڈی ای اے کا بنیادی کام دنیا بھر میں نقل و حرکت پر معلومات کو جمع کرنے، تجزیہ کرنے اور پھیلانے سے روکنا تھا۔ کنٹری اتاشی نے معلومات اکھٹی کرنے اور تحقیقات پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز انٹیلیجنس کی استعداد کار میں اضافے میں مدد کا یقین دلایا۔ ملاقات میں دونوں ایجنسیوں کے درمیان بہتر روابطہ کیلیے مواصلاتی چینل کھولنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں