ایک نیوز نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب اسلامی کے دفتر کے قریب مسجد پر خودکش حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی پارٹی حزب اسلامی کے دفترکے قریب مسجد پر ہوا۔
حملے کے وقت مسجد میں حزب اسلامی کی سینئر قیادت موجود تھی۔
حملے میں سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سمیت تمام رہنما محفوظ رہے۔
گلبدین حکمت یار نے ایک بیان میں ایک شخص کے ہلاک اور دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
حزب اسلامی کے راہنما نے کہا کہ دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کہ، لیکن ہمارے محافظوں نے ان پر فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
گلبدین حمکت یار نے کہا کہ ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذنہ داری قبول نہیں کی۔
واقعے پر کابل پولیس ترجمان اور وزارت داخلہ نےفی الحال ردعمل سے گریز کیا ہے۔