بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کرکے کوئٹہ لے گئی

بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کرکے کوئٹہ لے گئی
کیپشن: بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کرکے کوئٹہ لے گئی

ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں بھی گرفتارہوگئے ،بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا۔جبکہ محکمہ داخلہ بلوچستان  نے  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوخط لکھ کر اعظم سواتی کی گرفتاری سےمتعلق باضابطہ آگاہ کردیا،چیئرمین سینیٹ کولکھے گئے خط کے ساتھ ایف آئی آر کی کاپی بھی منسلک کی گئی،پولیس نے بتایا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو 26نومبر کو کچلاک میں درج مقدمہ میں گرفتار کیاگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ایف آئی اے نے 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی گزشتہ روز عدالت میں اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ دینے کی درخواست دائر کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔یاسمین راشد کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ان کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔