ایک نیوز نیوز : پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر آگیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان نے ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد میں چین اور بھارت کوبھی پیچھے چھوڑدیا ،ہیپا ٹائٹس سی کو 2030تک ختم کرنے کے حکومتی عزم کے باوجود ،اس مرض کے پھیلاؤ میںبتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔2015 کے بعد پاکستان میں ہر سال تقریباً نصف ملین افراد ہیپاٹائٹس سی وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان میںہیپاٹائٹس سی کےمریضوں کی کل تعداد10 ملین تک پہنچ گئی ۔صرف2020میںہیپاٹائٹس سی کے 4لاکھ61ہزار نئے کیسز رپورٹ کئے گئے،جو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلہ میںنئے کیسز کی زیادہ تعداد ہے۔
امریکا میںسینٹر فار ڈیزیز اینالیسز(سی ڈی اے)سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر وبائی امراض ڈاکٹر رضوی نے بتایا کہ پاکستان میں 15 ملین سے زیادہ لوگ ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں۔ پاکستان کو مصر سے سیکھنا چاہئے ،مصر 2015 میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ کیسز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر تھالیکن اب وہ 17 ویں نمبر پر ہے۔ان کا کہناتھا کہ مصر نے اپنے تمام شہریوں کی اسکریننگ کے لیے ایک قومی پروگرام شروع کیا۔
پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر آگیا
Dec 02, 2022 | 21:00 PM