عمران خان سے ملاقات کیلئے مونس الٰہی کی زمان پارک آمد

عمران خان سے ملاقات کیلئے مونس الٰہی پھر زمان پارک پہنچ گئے 
کیپشن: عمران خان سے ملاقات کیلئے مونس الٰہی پھر زمان پارک پہنچ گئے 

ایک نیوز نیوز :مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی عمران خان سے ملاقات کیلئے ایک بار پھر زمان پارک پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان اور مونس الٰہی کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم مشاورت ہو گی ،سابق وزیراعظم عمران خان وکلا سے قانونی مشاورت بھی کریں ، سینئر وکلا بھی زمان پارک میں موجود ہیں ۔سینئر ایڈووکیٹ خواجہ حارث اور علی ظفر بھی زمان پارک میں موجودہیں ۔اس کے علاوہ سلمان اکرم راجہ سنیئر ایڈووکیٹ بھی زمان پارک پہنچ چکے ہیں ۔خواجہ حارث سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل بھی رہے ہیں۔