ایک نیوز نیوز:انشورنس کمپنی نے سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث صحت کارڈ پرعلاج کی پابندی کا اقدام اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 48 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت پر پابندی عائد کردی گئی۔انشورنس کمپنی نے سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اقدام اٹھایا۔ انشورنس کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق علاج اسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مذکورہ اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت پر پابندی 6 ماہ کے لئے لگائی گئی۔مراسلے میں مذکورہ اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران مطلوبہ سہولیات ممکن بنائے۔