ایک نیوز نیوز: ٹیسلا اور ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایلون مسک کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی نیورا لنک 6 ماہ کے اندر انسانی دماغ میں نصب کرنے کےلئے ایک ایسی چپ تیار کر لے گی، جس کے ذریعے فالج کے شکار مریض اپنے دماغ سے پیغام رسانی کر سکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس چپ کی مدد سے معذور افراد چل پھر اور بات کرنے کے قابل ہو جائیں گے، مزید کہا کہ اس چپ کی مدد سے بصارت سے محروم افراد کو بھی فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ آزمائشی طور پر چھوٹی ڈیوائس اور الیکٹروڈ سے جڑی کیبلز کے ساتھ ساتھ ایک چِپ کسی فرد کی کھوپڑی کا ایک حصہ کاٹ کر دماغ میں رکھی جائے گی۔
اس سے فالج کا شکار یا امیوٹروفک لیٹرل سکلیروسی کے شکار مریض اپنے خیالات کی پیغام رسانی کرسکیں گے۔ اس سے قبل اس ڈیوائس کا ایک بندر پر تجربہ کیا جاچکا ہے۔
Elon Musk said he expects a wireless brain chip developed by his company Neuralink to begin human clinical trials in six months https://t.co/BXY44heRlJ pic.twitter.com/qyrV22WtWU
— Reuters (@Reuters) December 2, 2022