موٹر وے پر جج سے بدتمیزی ، قصور وار پولیس اہلکارنکلے

موٹر وے پر جج سے بدتمیزی ، قصور وار پولیس اہلکارنکلے
کیپشن: موٹر وے پولیس

ایک نیوز نیوز :انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کے ساتھ موٹر وے پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کے حوالے سے انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ، انکوائری رپورٹ میں تینوں پولیس اہلکار قصور وار نکلے ۔
تفصیلات کےمطابق موٹروے پولیس نے   انکوائری رپورٹ جاری کردی، انکوائری رپورٹ میں موٹروے پولیس کے تین اہلکاروں کو قصور وار قرار دیکر  معطل کردیا گیا ،رپورٹ کے مطابق موٹر وے پر تینوں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعہ موٹروے پولیس اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ،پولیس اہلکاروں کے مانگنے پر فاضل جج کے ڈائیور نے لائسنس دیا ،فاضل جج نے غفلت برتنے پر اہلکاروں کا چالان کرنے کی ہدایت بھی کی۔ موٹر وے پولیس اہلکارے چالان کرنے کے بجائے جج کی گاڑی بند کرنے پر بضد تھے ،اے ٹی سی  جج کے ساتھ ان کی فیملی کی خواتین اور بچے بھی موجود تھے ،موٹر وے اہلکاروں نے جج کی فیملی ممبران کو گاڑی سے اترواکر موبائل پولیس وین پر منتقل کیا ،اے ٹی سی  جج اعجاز بٹر نے اس موقع پر تحمل کا مظاہرہ کیا  معزز جج بار بار اہلکاروں کو چالان کرنے کی درخواست کرتے رہے لیکن اہلکاروں نے ایک نہ سنی۔