وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر کوفون،قومی دن پرمبارکباد دی

وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر کوفون،قومی دن پرمبارکباد دی
کیپشن: وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر کوفون،قومی دن پرمبارکباد دی

وزیراعظم شہبازشریف نے یو اے ای کے بانی صدر شیخ زید بن سلطان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

ایک نیوز نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں یو اے ای کے 51ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنما¶ں نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے یو اے ای کے بانی صدر شیخ زید بن سلطان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا،جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی بنیاد رکھی۔شیخ زید باقاعدگی سے پاکستان کاد ورہ کرتے تھے اور سماجی شعبے میں آج بھی ان کے منصوبے چل رہے ہیں،جس کی مثال شیخ زید ہسپتال بھی ہے۔ان کا نام ان کی لوگوں کیلئے خدمات کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان کی مالی مدد کرنے پر وزیراعظم نے یو اے ای کے صدرکا شکریہ ادا کیا ۔سیلاب متاثرین کی مدد پر بھی انہیں سراہا۔یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم پاکستان کا پاکستان کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم شہبازشریف نے یو اے ای کے صدرکو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جوکہ انہوں نے بخوشی قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات گزشتہ 50 سالوں سے قائم ہیں اور یو اے ای پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے۔