ایک نیوز نیوز کی انتظامیہ نے آفس ممبران کے دل جیت لیے، عمرہ پیکج کا اعلان

ایک نیوز نیوز کی انتظامیہ نے آفس ممبران کے دل جیت لیے، عمرہ پیکج کا اعلان
سورس: screen grab

ایک نیوز نیوز:  چیئرمین ایک نیوز نیوز مدثر ملک نے عمرہ پیکج کے لیے پچیس خوش نصیب  سٹاف ممبران کے ناموں کی قرعہ اندازی کی اور اگلے مرحلے میں ایک نیوز فیملی کے ارکان کو آسان اقساط پر پلاٹ دینے  کا اعلان بھی کیا۔ 

ایک نیوز نیوز کے ہیڈ آفس میں چیئرمین مدثر ملک نے تمام سٹاف میں سے پچیس ناموں کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی ۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر عاطف علی چودھری ، چیف آپریٹنگ آفیسر عمر جاوید ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز عمران میر، کنٹرولر نیوز ظہیر احمد بابر ، بیوروچیف لاہور بابر ڈوگر سمیت تمام سٹاف ممبران موجود تھے  ۔ ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے  عمرہ پیکج پانے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے چیئرمین مدثر ملک نے کہا یہ اچھی روایت اب ہر سال دہرائی جاتی رہے گی ۔ 

اس موقع پر  ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز عمران میر  نے  انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا کہ جلد ہی ایک نیوز فیملی کے ارکان کو آسان اقساط پر  تین اور پانچ مرلہ کے پلاٹ بھی دیئے جائیں گے۔ 

ایک نیوز نیوز فیملی میں عمرہ پیکج پانے والے خوش نصیب  اے آر لغاری،  آصف محمود،  آغا یاسر،  آصف یوسف، سجاد علی لاڈا ، احسن علی،غلام اسحاق، توصیف احمد، شفق شہزاد، روبینہ اصغر، عمر خان، عثمان مرزا، محسن علی، اویس نازک، محمد رضوان، شہباز عزیز،  محمد شہزاد، محمد عمر فاروق، رضا احمد، رب نواز،محمد عدنان اور وقاص سید شامل ہیں۔