پرویز الہی کا اسمبلی تحلیل کرنے سے انحراف،بزنس تیار کرنے کی ہدایت 

Dec 02, 2022 | 18:34 PM

ایک نیوز نیوز:وزیر اعلی پرویز الہی کا پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے عمران خان کے موقف سے انحراف سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری  پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا بزنس تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔محکمہ قانون و پارلیمانی امور نےپنجاب اسمبلی کا بزنس تیار کرنے کے لیے تمام محکموں سے رابطے شروع کردیئے ۔محکمہ قانون کے افسران نے آج وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت کو اہم امور پر بریفنگ دی ۔

وزیر اعلی پرویزالہی نے بھی محکمہ قانون کے افسران سے ملاقات کی۔وزیر اعلی پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق کرنے کی ہدایت کردی ۔ عمران خان کے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس کئی روز جاری رہا .

مزیدخبریں