ایک نیوز نیوز :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گولی پاکستانی ناظم الامور کو چھوتے ہوئے انکے گارڈ کوجا لگی،جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا، ذرائع کے مطابق پاکستانی ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر وطن واپس بلایا جارہا ہے، جبکہ زخمی گارڈ کو ہسپتال منتقل کردیا گیاذرائع کے مطابق گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگی ہیں۔
I strongly condemn dastardly assassination attempt on ???????? Head of Mission, Kabul. Salute to brave security guard, who took bullet to save his life. Prayers for the swift recovery of security guard. I
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 2, 2022
demand immediate investigation & action against perpetrators of this heinous act
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بہادرسکیورٹی گارڈ کو سلوٹ کرتاہوں جس نے اپنے سینے پر گولیاں کھا کر ناظم الامور کی جان بچائی ۔گارڈ کی جلد صحتیابی کیلئے ہم دعا گو ہیں ۔افغان حکومت واقعہ کی انکوائری کرنی چاہئے ۔