ایک نیوز نیوز : الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میں 50 معذور افراد کو ویل چیئرز اور 50 نابینا افراد کو سفید چھڑی اور ڈیڑھ سو سے زائد تحائف تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت تقریبات کا مقصدخصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ان تقریبات میں مستحق معذور میں ویل چیئرز، سفید چھڑی اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔لاہور میں منعقدہ تقریب میں خصوصی افراد کے لیے متحرک تنظیموں نے سٹالز بھی لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 1 ارب افراد معذور ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 15 فیصد بنتا ہے۔ اس میں 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو ویل چیئرکی سہولت میسر نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے مطابق اس وقت پاکستان میں کم و بیش 2 کروڑ 70 لاکھ افرادکسی نا کسی صورت میں معذوری کا شکارہیں۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق 2 لاکھ 95 ہزارافراد جسمانی معذور ہیں، جن میں سے اکثریت پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہے اور بنیادی علاج معالجے اور ویل چیئر ز جیسی سہولیات سے محروم ہے۔ایسے افراد کی مشکل کو کم کرنے کے لئے الخدمت ہر سال سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہزاروں ویل چیئرز تقسیم کرتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت رواں سال الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں 4 ہزار ویل چیئرز تقسیم کیں جبکہ 2012ء سے اب تک تقریباََ 30 ہزار مفت ویل چیئرز تقسیم کی جاچکی ہیں۔ حقیقی معذور افراد کی نشاندہی اور ویل چیئرز کی فراہمی کے لئے ایک مکمل نظام وضع کیا گیا ہے۔
ایسی تقریبات کے انعقاد سے جہاں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے وہیں معذور افراد میں سے احساسِ محرومی کو بڑی حد تک کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے میڈیا ریلیشنز کے سینئر منیجر شعیب ہاشمی نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے اس کام میں امریکی فلاحی تنظیم فری ویل چیئر مشن کا تعاون حاصل ہے۔ فری ویل چیئر مشن ترقی پذیر ممالک میں معذور افراد کے لیے مفت ویل چیئرز مہیا کرتی ہے۔
تقریب میں شریک ایک معذور خاتون شمائلہ بی بی نے بتایا کہ ویل چیئر کے بغیر مجھے ادھورا محسوس ہوتا تھا، ویل چیئر کسی معذور شخص کےلیے اسکی ٹانگیں ہوتی ہیں، آج سے پہلے مجھے زمین پر رینگ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑتا تھا مگر اب ویل چیئر حاصل کرنے کہ بعدمیں مکمل محسوس کر رہی ہوں۔ تقریب میں شریک ایک اورخصوصی فرد محمد شوکت جو کہ انٹرنیشنل ویل چیئر کرکٹ پلیئر بھی ہیں اور 2019 میں انھوں نے ایشیاء کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ا