اسمبلی تحلیل یا استعفیٰ،عمران خان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاٹیلیفونک رابطہ

اسمبلی تحلیل یا استعفیٰ،عمران خان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: اسمبلی تحلیل یا استعفیٰ،عمران خان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاٹیلیفونک رابطہ

ایک نیوز نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان رابطے میں پارٹی کے اندرونی معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان یا استعفی  کے معاملے پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ عمران خان نے ہفتے کے روز پارٹی پارلیمانی اجلاس میں تمام ارکان کی شرکت یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کردی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جو رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو کارؤائی کی جائے۔وزیراعلی محمود خان نے پارٹی کے اندرونی معاملات سے بھی عمران خان کو تفصیلی آگاہ کیا۔اسمبلی تحلیل کی مخالفت کرنے والے چند ارکان بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ عمران خان نے پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پرویز خٹک کو بھی اہم ٹاسک سونپ رکھے ہیں۔ عمران خان نے جمعہ کو پنجاب ، ہفتہ کو خیبرپختونخوا جبکہ اتوار کو سندھ اور بلوچستان کا پارٹی پارلیمانی اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان نے لاہور میں پارٹی کے سینیئر رہنما علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے دوران وزیراعلی محمود خان سے رابطہ کیا ۔علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے اندرونی معاملات سے عمران خان کو بریفنگ دی۔