ایک نیوز نیوز: کریملن ترجمان ڈیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کےلئے تیار ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کریملن ترجمان نے کہا کہ روسی صدر اپنے ملک کے مفادات کے تحفظ کےلئے بات چیت کرنے کےلئے تیار ہیں، لیکن امریکا روس کے نئے ضم کئے گئے علاقوں کو تسلیم نہیں کر رہا۔
انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پیوٹن سے جنگ بندی کےلئے مذاکرات کرنے کے حوالے سے بیان پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر بات چیت کےلئے تیار تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
پیسکوف نے کہا کہ اپنے مفادات کے حصول کا سب سے بہتر طریقہ پرامن مذاکرات میں مضمر ہے۔