ہوم اکنامکس یونیورسٹی ،بی ایس آنرز میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری 

ہوم اکنامکس یونیورسٹی ،بی ایس آنرز میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری 
کیپشن: ہوم اکنامکس یونیورسٹی ،بی ایس آنرز میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری 

ایک نیوز نیوز:بی ایس ہیومن نیوٹریشن، بی ایس فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بی ایس ڈیجیٹل میڈیا کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہوم اکنامکس یونیورسٹی ،بی ایس آنرز میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری  کردی گئی ۔بی ایس ہیومن نیوٹریشن، بی ایس فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بی ایس ڈیجیٹل میڈیا،بی ایس ہوم اکنامکس، بی ایس ہیومن ڈویلپمنٹ اینڈ فیملی اسٹڈیز، بی ایس سوشیالوجی،بی ایس اپلائیڈ سائیکالوجی، بی ایس پبلک ہیلتھ نیوٹریشن اور اے ڈی پی ہوم اکنامکس کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کی گئی ۔طالبات ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی ویب سائٹ  سےمیرٹ لسٹیں ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں۔پہلی میرٹ لسٹ میں شامل طالبات 6 دسمبر تک اپنی فیسیں جمع کراسکتی ہیں۔طالبات فیس چالان فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں۔انٹری ٹیسٹ دینے والی طالبات کی پہلی میرٹ لسٹ 6 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔