ایک نیوز نیوز :امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا ۔
امریکی سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کوریلا نے جنرل عاصم منیر کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کی کوششوں اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
Today, General Michael "Erik" Kurilla conducted a video teleconference with Pakistan's new Chief of Staff of the Army, General Asim Munir Ahmed Shah, to congratulate him on his new position. pic.twitter.com/0gXvJ12wEF
— U.S. Central Command (@CENTCOM) December 2, 2022
واضح رہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے راولپنڈی میں منعقد ایک تقریب میں پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی ، سابق آرمی چیف 29 نومبر کوریٹائر ہوگئے تھے ۔