بھارتی ٹیم آئے نہ آئے ایشیا کپ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوگا ،رمیز راجہ

Dec 02, 2022 | 17:26 PM

ایک نیوز نیوز :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ نے کہا کہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایشیاکپ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہاکہ ایشیاکپ اگلے سال پاکستان ہوسٹ کرے گا، اگر بھارتی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایشیاکپ کہیں اور انعقاد کروانے کی کوشش کی گئی تو ہم بھی ایشیاکپ میں شرکت چھوڑ سکتے ہیں۔
رمیز راجہ نے پاک انگلینڈ سیریز میں راولپنڈی کی پچ کے حوالے سے کہا کہ پچ ٹیسٹ میچ کی شہ رگ ہوتی ہے، انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جس طرح بیٹنگ کی ہے آج تک نہیں دیکھی، وہ اپنے ٹی20 کھیلنے والے کھلاڑی لیکر آئے ہیں۔

مزیدخبریں