برطانوی وزیراعظم نے مظاہروں کوروکنے کیلئےپولیس کو مزید اختیارات دیدیے

برطانوی وزیراعظم نے مظاہروں کوروکنے کیلئےپولیس کو مزید اختیارات دیدیے
کیپشن: برطانوی وزیراعظم نے مظاہروں کوروکنے کیلئےپولیس کو مزید اختیارات دیدیے

ایک نیوز نیوز:  برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے  امن وامان میں خلل ڈالنے والے مظاہروں کوروکنے کے لئےپولیس کو مزید اختیارات دئیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دس ڈائوننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین ۔ پولیسنگ منسٹر کرس فلپ اور سینئر پولیس حکام کے ساتھ اجلاس میں انہوں نے ’’ جسٹ اسٹاپ آئل‘‘ اور دیگر احتجاجی گروپس کی جانب سے گوریلا حکمت عملی استعمال کرتے ہوئے احتجاج سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر غور کیا۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ  غیر قانونی مظاہروں کو روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرنے  کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو  میری مکمل حمایت حاصل ہےیہ  ناقابل قبول ہے کہ عوام کی زندگی خود غرض اقلیت کے ہاتھوں متاثر ہو رہی ہے
"پولیس سربراہان چیف کانسٹیبل بی جے ہیرنگٹن، نیشنل پولیس چیفس کونسل برائے پبلک آرڈر اور پبلک سیفٹی کے سربراہ، نے کہا  کہ دس ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات تعمیری رہے۔