آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ،میدان 3 دسمبر کوسجے گا

Dec 02, 2022 | 16:15 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں پولنگ 3 دسمبر کو ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے باغ،حویلی ،راولاکوٹ ،سدھنوتی  میں پولنگ ہوگی،پونچھ ڈویژن میں 10لاکھ 16 ہزار 8 سو 89 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 

پونچھ ڈویژن میں کل 1859 پولنگ سٹیشن جبکہ 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ 

پونچھ کی کل 875 نشستوں میں انتخابات ہوں گے جن میں ضلع کونسل ،لوکل کونسل ، ٹاؤن کمیٹی ،میونسپل کاروپوریشن اور میونسپل کمیٹی کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔پونچھ ڈویژن میں کل 3859 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔پونچھ ڈویژن میں ضلع کونسل کی 88 نشستوں پر انتخابات ہوں گے،لوکل کونسل کی 702 نشستوں پر امیدوار مدمقابل ہوں گے،ٹاؤن کمیٹی کی 30 وارڈز میں انتخابات ہوں گے، میونسپل کارپوریشن کی 37 وارڈز میں الیکشن ہوں گے۔

میونسپل کمیٹی کی 18 وارڈز میں امیدواروں کے درمیان میدان سجے گا،پونچھ ڈویژن میں اب تک 12 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں راولاکوٹ سے 9 ،باغ سے 2 جبکہ حویلی سے 1 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

مزیدخبریں