رکی پونٹنگ دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

Dec 02, 2022 | 16:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آسٹریلیا کو دو بار عالمی کپ کا چیمپیئن بنوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران سابق آسڑیلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر پرتھ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

رکی پونٹنگ ٹیسٹ سیریز کی کوریج کے لیے دی چینل سیون کے براڈکاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ دل کی تکلیف کے باعث وہ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران کمنٹری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
دوسری جانب چینل 7 کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ رکی پونٹنگ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ آج کی بقیہ کوریج کے لیے کمنٹری فراہم نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں