سدھیر چوہدری: لاہور چیمبر آف کامرس میں من پسند افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور کی ایڈوائس پر 7 افراد کوکنٹکریٹ پر بھرتی کرلیا گیا ہے۔ جن میں محمد آصف علی ،محمد ندیم،رانا کمال،حسین زیدی شامل ہیں۔ قواعد سے ہٹ کر بھرتی کئے جانے والوں میں حمزہ کاشف ،محمد عادل ،کرن حسان شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر تجدید کی گئی ہے۔ اراکین لاہور چیمبر اف کامرس کا کہنا ہے کہ ملازمین کی بھرتی کے مروجہ طریقہ کار کو بالائے طاق رکھا گیا سینئر قائدین پر مشتمل ایچ آر کمیٹی اور بورڈ ممبرز سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔
بورڈ ممبرز کے اجلاس میں بھی ان کی کئی ایک تجاویز کو مسترد کردیا گیا، صدر لاہور چیمبر آف کامرس کے اقدامات پر کاروباری طبقہ نارآض ہے جبکہ چیمبر ممبران کے فنڈز سے من پسند افراد کو نوازنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر بورڈ ممبرز اور صدر کے مابین مختلف موضوعات پر تلخ کلامی معمول ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان صدر لاہور چیمبر اف کامرس کا کہنا ہے کہ لاہور چیمبرآف کامرس میں بھرتیاں ضابطہ اور ضرورت کے مطابق ہوئیں۔