کانیے اورکارڈیشین کے درمیان بچوں کی پرورش کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا

Dec 02, 2022 | 15:46 PM

ایک نیوز نیوز: امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین اور ریپرکانیے ویسٹ کے درمیان طلاق کے بعد بچوں کی پرورش کے حوالے سے معاہدہ طے  پاگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کانیے ویسٹ بچوں کے اخراجات کےلئے سابقہ بیوی کم کارڈشین کو ہر ماہ 2 لاکھ ڈالردیں گے۔

معاہدے کے مطابق بچے زیادہ وقت اپنی ماں کے ساتھ گزریں گے اور 19 سال کی عمر تک بچے ماں کے گھر سے 100 کلو میٹر دورنہیں جا سکیں گے۔

کانیے اور کارڈشین کے چار بچے ہیں، معاہدے کے تحت دونوں شخصیات بچوں کی پرورش میں برابر کے حصہ دار ہوں گے۔ 

کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین کی 2014 میں شادی کےہوئی تھی، اور گذشتہ سال کم کارڈیشین نے طلاق کی درخواست دائر کی تھی جس پرعدالت نے مارچ 2022 میں کم کارڈیشین کو سنگل قرار دے دیا تھا۔

مزیدخبریں