آسٹریلیا: چڑیا گھر سے 5 شیر فرار، شہر میں کھلبلی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آسٹریلیا: چڑیا گھر سے 5 شیر فرار، شہر میں کھلبلی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: Australia: 5 tigers escape from the zoo, riot in the city, video goes viral on social media(file photo)

ایک نیوز نیوز: ایک نہ دو  پورے پانچ شیر آسٹریلیا کے شہر سڈنی  کے چڑیا گھر سے اکٹھے فرار ہوگئے ، شہر میں کھلبلی مچ گئی،  شیروں کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک جگہ سے جنگلے کی  جالی ٹوٹے ہونے کے باعث چڑیا گھر سے ایک بالغ شیر اور چار شیر کے بچے فرار  ہوگئے تاہم ان کے بھاگنے کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج پر محفوظ ہوگئے ۔ خصوصی ریسپانس ٹیم نے دس منٹ کے اندر شیر ڈھونڈ کر افراتفری کا خاتمہ کردیا

چڑیا گھر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بالغ شیر لوزوکو، زوری، کھاری اور ملیکا نامی شیر کے بچوں کے ساتھ  باڑ کے ساتھ کھیل رہے تھے ۔ ٹوٹی باڑ دریافت کرکے پانچوں یکے بعد دیگرے فرار ہوگئے تاہم ریسپانس ٹیم نے انہیں موقع پر پہنچ کر پرسکون کیا۔لوزوکو سب سے پہلے انکلوژر میں دوبارہ داخل ہوا، اس کے بعد ساتھی بچے زوری اور کھاری کو واپس لے جایا گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے کیمپنگ سائٹ پر موجود افراد کو فوری طور پر اپنے خیمے چھوڑنے اور قریبی عمارت میں پناہ گاہ تلاش کرنے کا حکم دےدیا تھا۔ واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔